ابنا: رپورٹ کے مطابق نمائش چورنگی کے قریب ہی کچھ فاصلے پر جلوس کے شرکاء نماز ظہرین کے لیے صفیں بچھارہاتھے کہ اِسی دوران زور داردھماکہ ہوا جس سے مٹی کی گرد اُٹھی جو دور تک دیکھی جاسکتی تھی ۔ نمائش پر دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا جو بجلی کے کھمبے کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ دھماکا ایسے وقت ہوا جب کچھ دیر بعد ہی چلم شہدا کربلا کے مرکزی جلوس نے وہاں سے گزرنا تھا۔جلوس انتظامیہ نے بتایا کہ ابھی وہاں جلوس نہیں پہنچاتھا ۔جبکہ دوسرا دھماکہ ایم اے جناح روڈ پر واقع نمائش پرسی بریز پلازہ نزد مسجد و امام بارگاہ علی رضا کے قریب ہوا جس کے نیتجے میں 4 شہید جب کہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
.......
/169